مشرق وسطی

بحرین میں آل خلیفہ کے خلاف عوامی تحریک جاری

bahrain233بحرین میں آل خلیفہ کے خلاف عوامی تحریک جاری ہے اور جمعرات کی رات ملت بحرین نے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کرکے آل خلیفہ کی سرنگونی اور جارح سعودی فوجیوں کی واپسی کے نعرے لگائے۔
مظاہرین نے آل خلیفہ کی تشدد آمیز پالیسیوں کی مذمت کی اور آل خلیفہ کی حکومت کے خاتمے نیو جارح سعودی فوجیون کے انخلا کا پرزور مطالبہ کیا تھا۔
اس سے پہلے بھی بحرین کی تحریک تمرد نے ایک بیان جاری کرکے چودہ اگست کو آل خلیفہ کی قبائيلی اور فاسد حکومت کے خاتمے کے لئے جدوجہد کی نئي شروعات قراردیا تھا۔ ادھر جمعیت الوفاق کے سیکریٹری علی سلمان نے کہا ہےکہ آل خلیفہ کی غیر قانونی حکومت اپنی بقا کے لئے ملت بحرین کے حقوق پامال کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ قانون ساز اسمبلی تشکیل دینا عوام کا حق ہے لیکن آل خلیفہ کی حکومت نے بعض افراد کو منصوب کرکے ایسے قانون بنائے ہیں جن سے عوام کے حقوق پامال ہوتے ہیں۔ واضح رہے ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button