مشرق وسطی

بحرین ایک ماہ میں عورتوں اور بچوں سمیت ۱۸۳ عام شہری گرفتار

girl bahraen۔ حقوق انسانی تنظیم کے مطابق گزشتہ مہینے میں آل خلیفہ کے مزدوروں نے ۲۶۳ عام شہریوں کے گھروں پر چھاپہ مارا اور لوگوں کو ضرب و شتم کیا جبکہ ۱۸۳ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق گرفتار کئے جانے والوں میں ۴ خواتین اور ۹ بچے بھی شامل ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق بحرین کے ۶۸ عام شہری آل خلیفہ کے مزدوروں کے حملات کا نشانہ بنے ہیں۔
گزشتہ مہینے میں اس ملک کے مختلف علاقوں میں ۴۴۸ پر امن ریلیاں نکالی گئی ۔

۱۶ بے گناہ عام شہریوں کو ۱۰۸ سال قید کی سزا
بحرین کی عدالت نے اس ملک کے ۱۶ عام شہریوں کو مجموعی طور پر ۱۰۸سال قید کی سزا سنائی ہے۔
بحرین کی عدالت نے ’’ سترہ ‘‘ کے علاقے کے رہنے والے ۷ افراد کو ۱۵ سال کی قید، جبکہ ایک شخص کو ۳ سال کی جیل کا حکم سنایا ہے۔
جمعیت الوفاق کی ویب سائٹ نے بتایا ہے کہ حالیہ دنوں میں بحرین کی عدالت نے ۱۶ افراد کو مجموعی طور پر ۱۰۸ سال جیل کی سزا سنائی ہے۔ الوفاق کے مطابق یہ احکامات ٹھیک اس وقت صادر کئے گئے جب اس ملک کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے بحرین کی جیلوں میں قیدیوں کو دئے جانے والے شکنجوں کی رپورٹ پیش کی۔
021اطلاعات کے مطابق عام شہریوں کو صرف سیاسی فعالیتوں میں شریک ہونے کے جرم میں یہ سزائیں سنائی گئیں ہیں۔

بحرینی عوام کے خلاف زہریلی گيسوں کے استعمال کی مذمت
المنار کی رپورٹ کے مطابق بیروت میں آج ملت بحرین کے ساتھ یکجہتی کانفرنس منعقد ہوئي جس میں شریک شخصیتوں نے آل خلیفہ کو ملت بحرین کےخلاف زہریلی گيسیں استعمال کرنے کی بابت خبردار کیا ہے۔ اس کانفرنس میں شریک افراد نے مطالبہ کیا کہ مظلوم بحرینی عوام کے خلاف آل خلیفہ کے ہاتھوں استعمال کی گئي زہریلی گيسوں اور کیمیاوی مادوں کےبارے میں تحقیق کی جائے۔ اس کانفرنس نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہےکہ ملت بحرین کے مسائل کا ترجیحی بنیادوں پرجائزہ لیا جائے۔ آل خلیفہ کے کارندے ملت بحرین کے مظاہروں پر زہریلی گيسوں کے گولے داغتے ہیں جس سے دم گھٹ کردسیوں انقلابی شہید ہوچکےہیں
ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button