مشرق وسطی

یورپی ممالک کو اپنے کئے کی قیمت چکانا پڑے گی

Assad FAZ 2شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ اگر یورپی ممالک نے دہشتگرد باغیوں کو مسلح کرنے کی کوشش بھی کی تو انہیں اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔
انہوں نے ایک جرمن اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر یورپی ممالک نے دہشتگردوں کو اسلحہ فراہم کیا تو یورپ کا پر سکون خطہ دہشتگردوں کے گڑھ میں تبدیل ہو جائے گا اور یورپ کو اسکی قیمت چکانا پڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایسے اقدام سے دہشتگرد ماہر جنگجووں میں تبدیل ہو جائیں گے اور ایک بار پھر اپنی افراطی آئیڈیولوجی کے ساتھ پلٹ آئیں گے۔
بشار اسد نے برطانیہ، امریکہ اور فرانس کے اس دعوے کو یکسر مسترد کر دیا کہ شامی فوجوں نے دشتگردوں کے خلاف کیمیاوی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر یورپ اور امریکہ کے پاس اس بات کا کوئی چھوٹا سا ثبوت بھی ہوتا تو وہ اس کو عوام الناس کے سامنے لے آتے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button