خلیجی عرب ریاستیں شام میں دہشت گرد بھیج رہی ہیں

04 جون, 2013 09:39

whabi12خلیجی عرب ریاستیں شام میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے دہشت گرد ٹیموں کو روانہ کررہی ہیں شامی وزیر اطلاعات و نشریات کے مطابق شام میں 26 ممالک کے دہشت گرد لڑ رہے ہیں۔ شام میں سرگرم سلفی وہابی دہشت گرد حزب اللہ لبنان کے خلاف بھی راکٹ استعمال کررہے ہیں جس کی بنا پر حزب اللہ بھی اپنا دفاع کررہی ہے۔ عرب ریاستیں دہشت گردوں کی حمایت کررہی ہیں اور حزب اللہ لبنان شامی حکومت کی حمایت کررہی ہے۔ادھر خلیجی ریاستوں نے القاعدہ دہشت گردوں کی حمایت کرتے ہوئے حزب اللہ پر زوردیا ہے کہ وہ شامی حکومت کی حمایت ترک کردے خلیجی عرب ریاستیں علاقہ میں امریکہ اور اسرائیل کے منصوبہ پر عمل کررہی ہیں جس کے علاقہ پر سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں اسلامی ماہرین کے مطابق خلیجی عرب ریاستیں مسئلہ فلسطین سے مسلمانوں کی توجہ ہٹانے کے لئے عراق، افغانستان ، پاکستان اور شام میں بحران پیدا کررہی ہیں۔

1:40 شام اپریل 8, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔