بحرین امتحانات کے موقع پر طلباء کو گرفتار

04 جون, 2013 09:32

bahrain cartonجمعیت وفاق بحرین نے کہا ہے کہ آل خلیفہ کے کارندے طلباء کو بدستور گرفتار کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ طلباء کو گرفتار کرکے انہیں حق تعلیم سے محروم کررہی ہے۔ العھد ویب سائٹ کے مطابق جمعیت الوفاق نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ آل خلیفہ نے سالانہ امتحانوں کے موقع پر دسیوں طلباء کو گرفتار کرلیا ہے ۔ اس بیان میں آیا ہے کہ آل خلیفہ طلباء کو گرفتار کرکے انہیں تعلیم کے فطری حق سے محروم کررہی ہے اور یہ اس کی انتقامی کاروائیوں کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ جمعیت الوفاق کے بیان میں آیا ہے کہ طلباء کےخلاف آل خلیفہ کی تشدد آمیز کاروائيوں کا ہدف ملت بحرین کی انقلابی تحریک کو ناکام کرنا ہے ۔اس بیان میں کہا گيا ہےکہ آل خلیفہ کو چاہیے کہ جلد از جلد طلباء کو رہا کردے۔ واضح رہے ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔

10:19 صبح اپریل 8, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔