بحرینی حکومت کی عوام کے خلاف بربریت جاری

04 فروری, 2013 10:06

bahraiبحرین کی الوفاق تنظيم کا کہنا ہے کہ بحرین میں امریکہ و اسرائیل نواز آل خلیفہ حکومت کی عوام کے خلاف بربریت کا سلسلہ جاری ہے اور بحرینی حکام عوام کے ساتھ مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہیں۔
بحرین کی الوفاق تنظيم کے رکن مجید میلاد کا کہنا ہے کہ بحرین میں امریکہ و اسرائیل نواز آل خلیفہ حکومت کی عوام کے خلاف بربریت کا سلسلہ جاری ہے اور بحرینی حکام عوام کے ساتھ مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بحرینی حکومت عوام کے خلاف ظلم و ستم جاری رکھے ہوئے ہے اور عوام کےپرامن مظاہروں کو روکنے کے لئے بحرینی اورسعودی سکیورٹی دستوں سے استفادہ کررہی ہے واضح رہے کہ بحرینی عوام بحرین میں جمہوریت کا مطالبہ کررہے ہیں جبکہ بحرینی حکومت امریکہ اور سعودی عرب کے تعاون سے بحرینی عوام کے جمہوری مطالبے کو طاقت کے ذریعہ کچل رہی ہے امریکہ کا بحرینی حکومت کے ساتھ تعاون جمہوریت کے بارے میں امریکہ کی دوگانہ اور متضاد پالیسی کا مظہر ہے۔

1:29 صبح مارچ 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔