آل خلیفہ کے کھوکھلے وعدوں کے خلاف بحرینی عوام کا رد عمل

28 جنوری, 2013 08:52

bahraiخبروں سے پتہ چلتا ہے کہ آل خلیفہ حکومت مسلسل اپنے عوام پر ظلم ڈھارہی ہے اور تازہ خبروں کے مطابق بحرین کی سیکورٹی فورس کی طرف سے زہریلی گیس کے گولے داغے جانے کے نتیجے میں بحرین کا ایک آٹھ سالہ لڑکا شہید ہوگیا ۔
ہفتے کے دن بحرین کی فورسزنے منامہ میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے زہریلی گیس کے ہینڈ گرینڈ استعمال کئے جس کے نتیجے میں آٹھ سالہ قاسم حبیب جعفر شہید ہوگئے ۔آل خلیفہ حکومت کے فوجیوں نے سعودی عرب کی حمایت سے منامہ میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے زہریلی گیس کے ہینڈ گرینڈ استعمال کئے اور بعض مظاہرین کو منامہ کے روایتی بازار میں گرفتار کرلیا ۔ چند ماہ قبل بھی بحرین میں سیکورٹی فورسز کی طرف استعمال کی جانے والی زہریلی گیس کے نتیجے میں بچوں سمیت بہت سے بحرینی شہید ہوگئے تھے ۔ انسانی حقوق کے ادارے ایمنسٹی انٹر نیشنل نے گذشتہ برس آل خلیفہ حکومت کو مظاہرین کے خلاف زہریلی گیس کے غلط استعمال کے بارے میں خبر دار کیا اور زہریلی گیس سے شہید ہونے والے افراد کے بارے میں تحقیق کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔بحرینی عوام فروری دوہزار گیارہ سے احتجاج کرکےسیاسی اصلاحات اور آئین میں تبدیلی کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ عوام کے مسلسل احتجاج کے بعد لوگوں کے مطالبات میں تبدیلی پیدا ہوگئی ہے ،عوام کی سرکوبی کے باوجود بحرین میں عوام کا احتجاج مسلسل جاری ہے ۔ مظاہرین وسیع پیمانے پر سیاسی تبدیلیوں کے بارے میں تاکید کانعرہ لگا کر آل خلیفہ حکومت کی جانب سے جاری مظالم کے پیش نظر اس حکومت کے ساتھ ہرطرح کے مذاکرات کو مسترد اور صرف آل خلیفہ حکومت کی سرنگونی کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ بحرینی عوام کی سرکوبی اور ان پر آل خلیفہ حکومت کی طرف سے مظالم ایسے وقت میں ہورہے ہیں کہ یہ حکومت عوام کو فریب اور دھوکہ دینے کے لئے مخالفین کے ساتھ گفتگو کرنے کا مطالبہ کیا ہے ،مخالفین کے ساتھ اس کے متضاد کردار نے اس کے دعوؤں کے بے بنیاد ہونے کو آشکار کردیا ہے ۔ سیاسی مبصرین نے مخالفین کے ساتھ آل خلیفہ کی حالیہ گفتگو کے مطالبے کو بحرین کی عوامی تحریک کو دبانے کا ایک ہتھکنڈہ قراردیا ہے ۔ اس بارے میں ایک بحرینی نامہ نگار نے کہا ہے کہ آل خلیفہ حکومت اپنے کھوکھلے وعدوں کے ذریعہ عوامی قیام کو دبانا چاہتی ہے ۔ لمیس ضعیف نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ا بحرین کے مختلف علاقوں میں مظاہرین کوسرکوب کیاجاتا ہے کہا کہ آل خلیفہ حکومت اپنے کھوکھلے وعدوں کے ذریعہ عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتی ہے اور لوگ ایک لمحہ کے لئے بھی اپنی تحریک کو روکنے کے تیار نہیں ہیں ۔اس بحرینی نامہ نگار نے کہا ہے کہ لوگ جب تک اپنے مطالبات حاصل نہیں کرلیں گے اور بحرین میں بنیادی طور پر تبدیلی نہیں آجاتی ہے اس وقت وہ اپنے مسالمت آمیز تحریک کو نہیں روکیں گے ۔ بحرینیوں نے گفتار ہونے والے طلباء کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انسانی زنجیر تشکیل دی ہے ۔ بحرینی عوام نے نے گذشتہ روز شہرکان اور باربار علاقوں میں گفتار ہونے والے طلباء کے ساتھ حمایت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انسانی زنجیر تشکیل دی اور حکومت سے انھیں جلد از جلد رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ مظاہرین نے حکومت کےخلاف نعرہ لگاتے ہوئے طلباء کی گفتاری کو غیرقانونی قرار دیا اور اپنے جائز اور قانونی مطالبات کے پورے ہونے تک اپنی تحریک کو جاری رکھنے تاکید کی ہے ۔

7:58 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top