مشرق وسطی

آل خلیفہ کی حکومت ڈکٹیٹر ہے، جمعیت وفاق ملی

bahrains-king-hamad-bin-isaبحرین میں جمعیت وفاق ملی کے سینئر رہنما نے کہا ہےکہ آل خلیفہ کی حکومت ڈکٹیٹر ہے۔ مجید میلاد نے العالم سے گفتگو میں کہا کہ آل خلیفہ نے اقتدار پر اپنی اجازہ داری قائم کررکھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مجریہ، مقننہ اور عدلیہ کے ساتھ ساتھ سب کچھ آل خلیفہ کے ہاتھوں میں ہےجو ڈکٹیٹرشپ کا واضح مصداق ہے۔ مجید میلاد نے کہا کہ بحرین کی انقلابی ملت آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر شپ ختم کرکے جمہوریت بحال کرنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ کے ساتھ جمہوریت کی بحالی کے بارے میں ہی گفتگو ہوسکتی ہے۔ ادھر تحریک احرار کے سربراہ سعید شہابی نے العالم سے گفتگو میں کہا ہےکہ آل خلیفہ مذاکرات کی پیش کش کرکے چودہ فروری کو انقلابی تحریک کی سالگرہ پرخاموشی کے پردے ڈالنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا اگر آل خلیفہ مذاکرات میں عوام کے مطالبات پر سنجیدہ گفتگو کا مظاہرہ کرے تو انقلابی تنظیمیں بھی مذاکرات سے اتفاق کریں گي۔ واضح رہے ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کےخلاف احتجاج کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button