انقلابی تحریک جاری رہے گی؛ بحرینیوں کا عزم مصّمم

21 جنوری, 2013 08:19

bahrain protest qatif shiaبحرین کی جمعیت الوفاق الاسلامی کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ بحرینی عوام استبدادی حاکمیت کو قبول کرنے پر تیار نہیں ہیں۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی جمعیت اسلامی الوفاق کے سیکریٹری جنرل شیخ علی سلمان نے آج بحرین کے دارالحکومت منامہ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بحرین کی حکومت، اس ملک کے عوام کے جائز و قانونی مطالبات کا جواب نہ دے کر غلط راستے پر گامزن ہے۔
شیخ علی سلمان نے مزید کہا کہ ملت بحرین نے اپنے ملک میں انقلاب کے راستے میں بڑی قربانیاں دیں اور قید و بند کی صعوبتیں شہادتیں اور اپنے ملک سے مجبورا ہجرت کو برداشت کیا ہے۔
شیخ علی سلمان نے مزید کہا کہ بحرین کے حکومت مخالفین اپنے جائز و قانونی مطالبات کے لئے اپنے احتجاج کو جاری رکھیں گے اور اس راستے میں ہر قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

9:31 صبح مارچ 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔