مشرق وسطی

شام کے پانچ سو میزائل کا رخ اسرائیل کی طرف / العالم داریا میں

mezailشام نے اپنے پانچ سو اسکڈ میزائلوں کو مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لئے تیار کرلیا ہے اور ان میزائلوں کا رخ اب صہیونی دشمن کی جانب ہے / العالم کا کیمرہ دہشت گردوں کے گڑھ "داریا” میں داخل ہوچکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق الاخباریۃاللبنانیہ ویب نیوز بیس نے اطلاع دی ہے کہ شام نے اپنے میزائلوں کو ٹھکانے تبدیل کردیئے ہیں اور پانچ سو اسکڈ میزائلوں کا رخ مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ٹھکانوں کی جانب کردیا ہے۔
صہیونی ریاست نے ـ جو حال ہی میں حماس اور جہاد اسلامی کے چھوٹے میزائلوں سے پناہگاہوں میں دبکی ہوئی تھی ـ اس نئی اور غیرمتوقع صورت حال کے پیش نظر اپنی افواج کو الرٹ کردیا ہے۔
اس ویب بیس نے صہیونی حکام کے حوالے سے لکھا ہے کہ شام کے اسرائیل دشمن صدر جنگ کے ایسے مرحلے میں داخل ہوئے ہیں جہاں شاید وہ اسرائیل پر رحم کرنا چھوڑ دیں اور اس ناجائز ریاست کو اپنے غضب کا نشانہ بنانے سے دریغ نہ کریں اور اپنے پانچ سو میزائل مقبوضہ فلسطین کی طرف بھیج کر آدھی صہیونی ریاست کو نذر آتش کردیں۔
واضح رہے کہ اسکڈ میزائل روسی ساختہ بیلسٹک میزائل ہیں جو 500 کلوگرم وزنی روایتی وار ہیڈز نشانے تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ادھر شامی افواج نے دارالحکومت دمشق کے نواح میں دہشت گردوں کے گڑھ شہر "داریا” کو دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے اور العالم کی ٹیم اس شہر میں پہلی بار داخل ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق العالم کی ٹیم داریا کو آزاد کرانے کے لئے ہونے والی فوجی کاروائی میں کاروائی کرنے والی فورسز کا ساتھ دیتے ہوئے دہشت گردوں کے اس گڑھ میں داخل ہوچکی ہے۔
العالم کے مطابق داریا میں دہشت گردوں کے رہے سہے عناصر کا صفایا کرنے کے لئے سرکاری فورسز کی کاروائی جاری ہے۔
واضح رہے کہ داریا القاعدہ اور اخوان المسلمین سے وابستہ جبہۃالنصرہ کے دہشت گرد ٹولے کا گڑھ سمجھا جاتا ہے جبکہ جبہۃالنصرہ سعودی بندر بن سلطان کی ہدایت پر دوسری دہشت گرد جماعتوں کے خلاف بھی برسرپیکار ہے۔
شام کی افواج نے اتوار کے روز کئی محاذوں سے اس شہر کے اندر پیشقدمی کی اور اس وقت جھڑپیں شہر کے نواح میں جاری ہیں اور سرکاری افواج دہشت گردوں کا صفایا کرنے میں مصروف ہے اور سڑک سڑک، گھر گھر تلاشی جاری ہے جبکہ گھروں کو تباہ کرکے مورچوں میں تبدیل کیا گیا ہے۔
دہشت گردوں نے اپنے بعض افراد بعض عمارتوں میں تعینات کررکھے ہیں جو دور مار بندوقوں سے سرکاری فوج کا راستہ روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔
العالم کے نامہ نگار نے دہشت گردوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کا دورہ کرنے کے بعد کہا کہ یہ ٹھکانہ زیر زمین اور دو منزلہ ہے۔
دوسری طرف سے شامی افواج نے زینبیہ کے علاقے کے اطراف میں بھی دہشت گردوں کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھی ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button