مشرق وسطی

بحرین آل خلیفہ کے درندوں کی جشن عید غدیر پر فائرنگ

bharin polliceآل خلیفہ کی شاہی حکومت کے وحشی کارندوں نے جشن عید غدیر پر فائرنگ کی ہے۔ آل خلیفہ کے کارندوں کی درندگي میں کئي افراد زخمی ہوگئے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ سماہیجی علاقے میں پیش آيا۔ بحرین کے ذرائع کے مطابق آل خلیفہ کے کارندوں نے سماہیج میں بکتربند گاڑیوں کی مدد سے عید غدیر جشن پر حملہ کیا۔ آل خلیفہ کے کارندوں نے جشن میں شریک لوگوں کو آنسو گيس کا نشانہ بھی بنایا۔ ادھر بحرین کی انقلابی قوم نے آل خلیفہ کی وزرت داخلہ کے بیان پر احتجاج کرتےہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے اھداف کے حصول تک جدوجہد جاری رکھے گي۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ مراکش نے آل خلیفہ کی مدد کے لئے اپنے فوجی بھیجنے کی حامی بھرلی ہے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق مراکش نے اپنے وظیفہ یاب ماہر فوجیوں کو ملت بحرین کی تحریک کو کچلنے کے لئے بحرین بھیجنے پر آل خلیفہ سے معاہدہ کیا ہے۔ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کےخلاف احتجاج کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button