مشرق وسطی

بحرين ميں آل خليفہ حکومت کے خلاف وسيع پيمانے پرمظاہرے

bahrai protestجمعے کو مناما سميت پورے بحرين ميں آل خليفہ حکومت کے خلاف وسيع پيمانے پر مظاہرے ہوئے –

مظاہروں کي اپيل مختلف انقلابي تنظيموں نے کي تھي – ہمارے نمائندوں کے مطابق نماز جمعہ کے بعد دارالحکومت مناما اور ديگر شہروں ميں عوام نے احتجاجي جلوس نکالے اور آل خليفہ حکومت کے خاتمے تک انقلابي تحريک جاري رکھنے کا اعلان کيا- مظاہرين نے اسي کے ساتھ اپنے ملک سے سعودي افواج سميت تمام غير ملکي فوجيوں کي فوري واپسي کا مطالبہ کيا – مظاہرين نے انقلاب بحرين کے شہيدوں کو خراج عقيدت پيش کرتے ہوئے ان کا راستہ جاري رکھنے کے عزم کا اعلان کيا- مناما، سترہ ، کرزکان اور بعض دوسرے شہروں ميں آل خليفہ کے سيکورٹي اہلکاروں اور سعودي فوجيوں نے حملہ کيا جس ميں بہت سے لوگ زخمي ہوگئے –
بحرين ميں آل خليفہ حکومت گذشتہ ڈيڑھ برس سے اپنے ہي ملک کے عوام کے خلاف کسي بھي طرح کي بربريت اور وحشيانہ کاروائي سے دريغ نہيں کررہي ہے ليکن جو چيز انساني حقوق کي کھلي پائمالي کےدوران سب سے زيادہ شرمناک طريقے سے سامنے آرہي ہے وہ بچوں اور نوجوانوں پر ڈھائے جارہے مظالم ہيں –

بحرين کي ظالم و جابر حکومت بچوں اور نوجوانوں کو بھي گرفتار کرکے انہيں تشدد کا نشانہ بناتي ہے-
بحريني حکومت نے اپني تازہ ترين وحشيانہ کاروائيوں کے دوران جن کي مثال اس سے پہلے دنيا ميں کم ہي ملتي ہے کم سن بچوں کو بازپرس کے لئے بلانا شروع کرديا ہے –
المنار ٹيلي ويژن چينل نے انکشاف کيا ہے کہ بحرين کي حکومتي عدالت نے ايک آٹھ سالہ بچے کو بازپرس کے لئےطلب کيا ہے – عدالت کا يہ اقدام ايک ايسے وقت سامنے آيا ہےجب اس ملک کي جيلوں ميں دسيوں کم سن بچے اپني زندگي کے دن گذار رہے ہيں – ان بچوں پر الزام ہے کہ انہوں نے حکومت مخالف مظاہروں ميں حصہ ليا تھا –
بحرين کي حزب اختلاف کي سب سے بڑي جماعت جمعيت الوفاق کي رہنما جليلہ السيد کا کہنا ہے کہ اس وقت چوراسي بچے حکومت کي جيلوں ميں قيد ہيں جبکہ چھياسي بچوں اور نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنايا گيا ہے – انہي بچوں ميں سے ايک گيارہ سالہ بچہ علي حسن بھي ہے جو کسي جرم ميں شامل ہوئے بغير فوجي عدالت ميں لايا گيا –
علي حسن کے بارے ميں کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے ہم سن دوساتھيوں کےساتھ گھرکے باہر کھيل رہا تھا کہ بحريني سيکورٹي فورس نے اچانک اس پر حملہ کرکے اس کو گرفتارکرليا- يہ بچہ گذشتہ ايک ماہ سے بحرين کي جيل ميں بند ہے –
بحريني حکام يہ سمجھ رہے ہيں کہ وہ عوام پر عرصہ حيات تنگ کرکے ان کو اس راستے سے منحرف کرديں گے جن پرچلنے کےلئے بحريني شہريوں نے عہد کرليا ہےليکن يہاں سب سے نماياں بات يہ ہے کہ بحرين ميں آل خليفہ حکومت کي طرف سے لوگوں پر ظلم و زيادتي ميں جس قدر اضافہ ہوتا جارہا ہے حکومت کے خلاف لوگوں کے عزائم اتنے ہي زيادہ مستحکم ہوتے جارہے ہيں –
پچھلے دنوں بحرين کے سياسي گروہوں بالخصوص الوفاق پارٹي نے عوام سے درخواست کي ہے کہ وہ ملک گير مظاہروں ميں شرکت کرکے آل خليفہ حکومت کو برطرف کرنے کے لئے تحريک جاري رکھيں –

متعلقہ مضامین

Back to top button