مشرق وسطی

مصر اہانت آميز امريکي فلم کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پرتشدد

misarپيغمبر اسلام کي شان ميں بنائي گئي اہانت آميز امريکي فلم کے خلاف مصر کے دارالحکومت قاہرہ ميں امريکي سفارتخانے کے باہرمظاہرہ کرنے والے نوجوانوں اور سيکورٹي فورس کے درميان جھڑپ جاري ہے –

مصري نوجوانوں نے جمعے کو بھي اسلام مخالف امريکي فلم کے خلاف اپنا احتجاج جاري رکھا اور امريکي سفارتخانے کے سامنے اجتماع کيا –
خبروں کے مطابق قاہرہ ميں امريکي سفارتخانے کے باہر تعينات سيکورٹي اہلکاروں نے مظاہرين پر آنسو گيس کا استعمال کيا جبکہ مظاہرين نے بھي سيکورٹي اہلکاروں پر پتھراؤ کيا –
ادھر يمن ميں بھي عوام نے صنعا ميں امريکي سفارتخانے پر قبضہ کرکے امريکي پرچم کو نيچے اتار کر اس کو آگ لگادي ہے-
مظاہرين نے امريکي سفارتکاروں کي متعدد گاڑيوں کو بھي نذر آتش کرديا – امريکا مخالف ان مظاہروں کے دوران امريکي فوجيوں نے يمني عوام پر فائرنگ کرکے متعدد شہريوں کو جاں بحق اور زخمي کرديا –
يمني ذرائع ابلاغ نے بھي خبردي ہے کہ امريکي فوجي سفارتخانے کي حفاظت کے لئے صنعا ميں داخل ہوگئے ہيں –
دوسري طرف ليبيا کے شہر بن غازي ميں سيکورٹي وجوہات کي بنا پر ہوائي اڈے کو بند کرديا گيا ہے –
بن غازي ہوائي اڈے کے ترجمان نے جمعے کو بتايا کہ ليبيا کے حکام نے جمعرات کي رات ايک فرمان جاري کرکے بن غازي کے لئے سبھي پروازوں کو منسوخ کرديا –
ياد رہے کہ گذشتہ منگل کو اہانت آميز امريکي فلم کے خلاف مظاہرہ کرنےوالوں نے بن غازي ميں امريکي قونصل خانے پر حملہ کرديا تھا جس ميں امريکي سفير اور چار ديگر سفارتکار ہلاک ہوگئے تھے –
پيغمبر امن و رحمت صل اللہ عليہ وآلہ وسلم کي شان اقدس ميں اہانت آميز امريکي فلم کي تياري اور نمائش کے خلاف پوري دنيا ميں شديد احتجاج اور مظاہروں کا دئراہ پھيلتا جارہا ہے-
مصر تيونس مراکش سوڈان اور ديگر عرب ملکوں سميت ہندوستان اور پاکستان ميں بھي اس کفر آميز فلم کے خلاف شديد احتجاج کيا جارہا ہے –
عراق سے ملنے والي خبروں ميں کہا گيا ہے کہ نجف کربلا بغداد اور بصرہ شہروں ميں بڑي تعداد ميں لوگوں نے ‎سڑکوں پر نکل کے اسلام مخالف امريکي فلم اور اس کي حمايت کرنے والي امريکي اور صيہوني حکومت کے خلاف زبردست مظاہرے کئے ہيں –
بحرين ميں بھي لوگوں نے مختلف شہروں ميں مظاہرے کرکے اس توہين آميز فلم پر اپنے شديد غم وغصے کا اظہار کيا.

متعلقہ مضامین

Back to top button