مشرق وسطی

شام ميں دہشتگردوں کے خلاف فوجي آپريشن

shamملک کے مختلف علاقوں کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کے لئے شامي فوج کي کاروائياں بدستور جاري ہيں.

سرکاري ٹي وي کے مطابق شامي فوج نے ريف دمشق کے علاقے يلدہ ميں دہشتگردوں کا تعاقب کرتے ہوئے انہيں زبردست نقصان پہنچايا ہے-
کہا جارہا ہے کہ فوج نے يلدا کو دہشتگردوں سے پوري طرح پاک کرديا ہے-
سرکاري ذرائع کا کہنا ہے کہ يلدا ميں دہشتگردوں کے ہاتھوں تباہ ہونے والے بنيادي ڈھانچے کي تعمير نو اور عمارتوں کي مرمت کا کام شروع کرديا گيا ہے –
دہشتگردوں کے خوف سے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے والے لوگ بھي اپنے گھروں کو لوٹنا شروع ہوگئے ہيں اور اس ٹاون ميں صورتحال معمول پر آ‏گئي ہے-
حلب کے مختلف شہروں ميں بھي شامي فوج نے درجنوں دہشتگردوں کو ہلاک کرديا ہے اور انکے جنگي سازو سامان کو بھي زبردست نقصان پہنچايا ہے-
مرکزي شام کے شہر حمص ميں باب ھود اور ترکمان ميں بھي شامي فوج نے دہشتگردوں کے ايک خفيہ ٹھکانے کا پتہ لگانے کے بعد اس پر قبضہ کرليا ہے جہاں سے دس ٹن دھماکہ خيز مواد برآمد ہوا ہے- ايک اور اطلاع يہ ہے کہ شامي فوج نے حمص کے الکبير نامي علاقے پر دہشتگردوں کے حملے کي کوشش ناکام بنادي ہے-
فوج کي جوابي کاروائي ميں دہشتگردوں کو بھاري نقصان اٹھانا پڑا ہے-
شامي فوج کے ايک دستے نے دہشتگردوں کے ايک اور گروہ کو اس وقت نابود کرديا جب وہ ريداني پاس کے علاقے سے صوبہ حمص ميں داخل ہونے کي کوشش کر رہا تھا-
شام ميں دوہزارگيارہ سے بدامني کا سلسلہ جاري ہے اور امريکہ و صيہوني حکومت کے علاوہ ، قطر، سعودي عرب اور ترکي کے حمايت يافتہ مسلح دہشتگرد گروہ بھي صدر بشار اسد کي حکومت کو ختم کرنے کے لئے عام شہريوں اور سيکورٹي اہلکاروں پر حملے کر رہے ہيں-

متعلقہ مضامین

Back to top button