شام میں کار بم دھماکہ

شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب ہونیوالے کار بم دھماکے میں کم ازکم 15 افراد جاں بحق ہوگئے.
کل رات دمشق کے قریبی صوبہ "ریف دمشق "کے السبینہ علاقے میں واقع ” معاذ بن جبل ” کی مسجد کے قریب کار بم دھماکہ کیا گیا جسکے نتیجے میں کم ازکم15 افراد جاں بحق ہوگئے –
شام سے موصولہ ایک اور خبر کے مطابق حلب کے بستان باشا علاقے میں شام کی فوج کے ایک حملے میں کئی دہشتگرد ہلاک ہوگئے –
شام میں مارچ 2011 سے ترکی ، سعودی عرب ، قطر ، امریکہ اور صہیونی حکومت کی حمایت میں بدامنی کا آغاز ہوا ہے –







