مشرق وسطی

بحرين ميں آل خليفہ اور آل سعود کي بربريت

bahrain protestبحرين کے مختلف شہروں اور قصبوں ميں لوگوں نے ايک بار پھر احتجاجي مظاہرے کرکے سياسي قيديوں کي رہائي کامطالبہ کيا –

العالم ٹي وي کے مطابق بحرين کے عوام نے ملک کےمختلف شہروں اور قصبوں ميں آل خليفہ حکومت کي جيلوں ميں بند سياسي قيديوں سے اظہار يکجتي کے لئے مظاہرے کئے اور حکومت سے مطالبہ کيا وہ فوري طور پر ان قيديوں کو رہا کردے-
مظاہرين نعرے لگارہے تھے کہ وہ اپنے مطالبات پورے ہونےتک احتجاجي مظاہرے جاري رکھيں گے –
بحرين ميں يہ مظاہرے قيديوں کے دن کے نام سے کئے گئے تھے –
مظاہرين کا کہنا تھا کہ بحريني انقلابيوں کي گرفتاري سے عوامي انقلاب کو نہيں روکا جاسکے گا اور آل خليفہ حکومت سے چھٹکارہ حاصل کرنے اور ملک کي آزادي و خود مختاري کے لئے پرامن تحريک جاري رہے گي –
اطلاعات ہيں کہ آل خليفہ حکومت کے کارندوں نے مظاہرين پر حملہ کيا اور ان پر زہريلي گيس کا بھي استعمال کيا – بعض علاقوں ميں بحريني سيکورٹي اہلکاروں نے مظاہرين پر چھرے والي گوليوں سے فائرنگ کرکے متعدد مظاہرين کو زخمي کرديا –
بحرين کي حزب اختلاف کے سب سے بڑے اتحاد جمعيت اسلامي الوفاق نے بتايا ہے کہ آل خليفہ حکومت کے سيکورٹي اہلکاروں اور سعودي فوجيوں نے رہائشي علاقوں پر بھي زہريلي آنسو گيس کي زبردست شيلنگ کي ہے جس سے بہت سے افراد متاثر ہوئے ہيں جن ميں بچے بھي شامل ہيں-
واضح رہے کہ بحرين ميں گذشتہ برس فروري سے آل خليفہ حکومت کے خلاف عوام کي پرامن تحريک جاري ہے – اس دوران بحريني اور سعودي سيکورٹي اہلکاروں اور فوجيوں نے دسيوں بحريني شہريوں کو شہيد اور سيکڑوں کي تعداد ميں گرفتار کرليا ہے جن ميں ڈاکٹر نرسيں اور انساني حقوق کے لئے کام کرنےوالے کارکن سبھي شامل ہيں –

متعلقہ مضامین

Back to top button