مشرق وسطی

شام کےشہرحلب میں امن وامان قائم

shamشام کےشہرحلب میں فوج اور دہشتگردوں کےدرمیان جھڑپوں کےبعد اس شہرمیں قدرےامن وامان قائم ہوگیاہے۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق شہرحلب میں دہشتگردوں کےخلاف کاروائي کرکے فوج نےصلاح الدین سمیت چندعلاقوں پرمکمل کنٹرول حاصل کرلیاہے۔
رپورٹ کےمطابق شام کےفوجی حکام نےاعلان کیاہےکہ صلاح الدین کاعلاقہ باغیوں سےپاک کردیاگیاہے۔
شامی فوج نے صلاح الدین سےبڑی تعداد میں غیرملکی دہشتگردوں کوگرفتار کئےجانےکی بھی خبردی ہے جس میں ترک فوج کاایک کمانڈر بھی شامل ہے۔
کل بھی ریڈیو ٹی وی اسٹیشن پر مسلح باغیوں کےخلاف کاروائی میں تقریبادوسودہشتگردوں کوہلاک کیاگیاہے۔
شامی فوج نےکل دمشق کےمضافات میں واقع یلدا علاقے سے ایک اجتماعی قبردریافت کی ہے جس میں عام شہریوں اورفوجیوں کوقتل کرکےدفن کردیاگیاتھا۔
دوسری جانب شہرحمص کےگورنر نے اعلان کیاہےکہ فوج نےشہرپرمکمل کنٹرول حاصل کرلیاہے اوردہشتگردوں کوباہرنکال کرامن قائم کردیاہے۔
شام میں دہشتگرد گروہ نے ترکی ، قطر، سعودی عرب ، امریکہ اورصیہونی حکومت کی مدد سے مارچ دوہزارگیارہ سےشام کےبعض شہروں میں بدامنی پیداکردی ہے اور وہ یہ کوشش کررہے ہيں کہ عوام اور سیکورٹی اہلکاروں کاقتل عام کرکے اس کی ذمہ داری دمشق حکومت پرعائد کریں اورغیرملکی مداخلت کی زمین ہموارکریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button