مشرق وسطی

شام کا سعودي عرب قطر اور ترکي پر الزام

syria force1شام کي حکومت نے باضابطہ طور پر سعودي عرب قطر اور ترکي پر الزام لگايا ہے کہ وہ شام ميں دہشت گردوں کي حمايت کررہے ہيں

شام کي وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے سکريٹري جنرل بان کي مون اور سلامتي کونسل کے چئير مين کے نام دو الگ الگ خط ارسال کرکے سعودي عرب ، قطر اور ترکي پر الزام لگايا ہے کہ يہ ممالک شام ميں بدامني پھيلانے ميں مصروف دہشت گردوں کي ہتھياروں اور پيسوں سے کھل کر حمايت کررہے ہيں –
ان دونوں خطوں ميں شام کي حکومت نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہوں نے پچھلے چند دنوں کے دوران بے گناہ شہريوں کو بيرحمي کے ساتھ قتل اور لوگوں کي املاک کو تباہ کرنا شروع کرديا ہے –
شام کي حکومت نے اپنے مراسلوں ميں کہا ہے کہ دہشت گردوں نے دمشق اور حلب ميں انتہائي وحشيانہ کاروائيوں کا ارتکاب کيا ہے اور حلب ميں ابھي بھي ان کے مجرمانہ اقدامات جاري ہيں –
شام کي حکومت نے کہا ہے کہ بہت سے دہشت گرد ترک حکومت کي مدد سے شام ميں داخل ہوئے ہيں اور انہوں نے متعدد علاقوں پر قبضہ کرکے عام شہريوں کو انساني ڈھال کے طور پر استعمال کرنا شروع کرديا ہے –

متعلقہ مضامین

Back to top button