مشرق وسطی

پرامن مظاہرین پر بحرینی سیکورٹی فورس کے حملے میں متعدد زخمی

bahrain protest2بحرين ميں سيکورٹي اہلکاروں نے پر امن مظاہرين پر حملہ کرکے دسيوں افراد کو زخمي کرديا ہے۔ بحرين ميں جمہوريت اور آزادي کے حق ميں مطالبات کو لے کر جاري مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاري ہے۔ خبروں کے مطابق بحريني حکومت کے کارندوں نے جمہوريت اور آزادي کے حق ميں مظاہرے کرنےوالے پرامن شہريوں پر طاقت کا بے دريغ استعمال کرکے کم ازکم پچيس مظاہرين کو زخمي کرديا۔بحرين ميں عام شہريوں اور انقلابيوں کا کہنا ہے کہ سيکورٹي اہلکار مظاہرين کو کچلنے کے لئے جديد ترين ہتھياروں کا استعمال کرتے ہيں جو انہيں امريکا فراہم کررہا ہے۔

تازہ ترين مظاہرے کے دوران بحريني عوام نے ايک بار پھر اپنے اس عزم کا اعلان کيا کہ وہ انقلاب کي کاميابي اور مطالبات پورے ہونے تک اپنے مظاہرے جاري رکھيں گے۔
بحرين کے انقلابيوں نے اتوار اور پير کي رات بحريني جيلوں ميں بند سياسي قيديوں سے اظہار يکجہتي کے لئے مختلف شہروں منجملہ دارالحکومت منامہ ميں زبردست مظاہرہ کيا مظاہرين نے منامہ کي سڑکوں کو کافي دير تک بند رکھا اور نعرے لگارہے تھے کہ آل خليفہ حکومت کو ہر حال ميں جانا ہوگا۔
بحرين ميں گذشتہ برس فروري سے آل خليفہ حکومت کي استبدادي اور ظالمانہ پاليسيوں کے خلاف پرامن مظاہرے جاري ہيں جن کے دوران اب تک سيکڑوں بحريني شہري شہيد اور گرفتار کئے جاچکے ہيں۔ جن ميں مرد، خواتين اور بچے سبھي شامل ہيں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button