مشرق وسطی

بحرین عوام کی صدائے انقلاب سے کونج اٹھا

bahrain protest-manamaبحرين ميں شاہي حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاري ہے اور ہزاروں کي تعداد ميں لوگوں نے سڑکوں پر آکے جمہويت کے حق ميں مظاہرے کئے ہيں۔

العالم ٹيلي ويژن کے مطابق سعودي عرب کے حمايت يافتہ بحريني سيکورٹي اہلکارو ں نے پرامن مظاہرين کے خلاف آنسوگيس کے گولوں اور ربر کي گوليوں کا آزادانہ استعمال کيا ہے۔ بعض علاقوں ميں کہا جارہا ہے کہ بحريني پوليس نے مظاہرين کے خلاف چھرے والي گوليوں کا بھي استعمال کيا ہے جس کے نتيجے ميں متعدد افراد زخمي ہوگئے ہيں۔
العالم ٹيلي ويژن کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ بحرين کے انقلاب کي آواز خاموش نہيں ہوئي ہے اور جمہوري حکومت کے قيام کا مطالبہ ابھي تک پورا نہيں ہوا ہے۔ شاہ بحرين مردہ باد، اور عوام شاہي حکومت کا خاتمہ چاہتے ہيں جيسے نعرے اب بھي ملک کي سڑکوں پر سنائي دے رہي ہے۔
منگل اور بدھ کي درمياني رات بحريني عوام نے جزيرہ سترہ، شہرکان، سنابس، الدير، اور دارالحکومت منامہ کے کئي علاقوں ميں مظاہرے کئے ہيں۔ مظاہرين شاہي حکومت کي جيلوں ميں بند انقلابيوں کے ساتھ يکجہتي کے حق ميں نعرے لگا رہے تھے۔
سعودي عرب کے حمايت يافتہ بحريني سيکورٹي اہلکاروں نے اپنے جائز مطالبات کے حق ميں مظاہرہ کرنے والوں کو امريکہ سے درامد شدہ زہريلي آنسوگيس کے گولوں سے نشانہ بنايا ہے۔
ايمنسٹي انٹر نيشنل نے بحرين ميں پرامن مظاہرين کے خلاف طاقت کے استعمال کي مذمت کرتے ہوئے حکومت بحرين سے کہا ہے کہ وہ فوري طور پر تمام سياسي قيديوں کو رہا کردے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button