مشرق وسطی

بحرین میں ڈاکٹروں کا ڈکٹیٹر حکومت کے خلاف احتجاج

bahrain doctor protestبحرین کے دارالحکومت منامہ میں آج ڈاکٹروں نے آل خلیفہ کی شاہی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ان ڈاکٹروں نے منامہ میں وزارت صحت کی عمارت کے سامنے مظاہرہ کیا۔ واضح رہے کہ ان ڈاکٹروں کو حکومت کے خلاف نکالے

جانے والے جلوسوں میں شرکت کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ آل خلیفہ کی شاہی حکومت کی جیلوں سے رہا ہونے کے بعد ان ڈاکٹروں نے ایک بار پھر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آل خلیفہ کی شاہی حکومت نے ان کی گرفتاری کے دوران بلکہ ان کے آزاد ہونے اور ڈیوٹی پر واپس لوٹنے کے بعد بھی ان کو ساٹھ فیصد سے زیادہ تنخواہ نہیں دی ہے۔ آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے خلاف بحرین کے عوام کے پرامن مظاہروں کا سلسلہ گزشتہ سال فروری کے مہینے سے ہوا جو آج تک جاری ہے۔ بحرین کی سیکورٹی فورسز اور غیر ملکی پٹھووں کے حملوں میں اب تک سیکڑوں افراد شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button