مشرق وسطی
شام میں صدر بشار اسد کی حمایت میں مظاہرے

شام کے حاليہ دہشتگردانہ حملوں ميں جانبحق ہونے والوں کي آخري رسومات ہفتے کے روز دمشق ميں ادا کي گئيں جس ميں ہزاروں کي تعداد ميں لوگوں نے شرکت-
آخري روسومات ميں شريک لوگ امريکہ اور اسرائيل مردہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے صدر بشار اسد کي حمايت کا اعلان کر رہے تھے- مظاہرين نے ان عرب حکمرانوں پر بھي کڑي نکتہ چيني کي جو صدر بشار اسد کے خلاف امريکہ اور مغربي ملکوں کي تيار کردہ سازشوں کا حصہ بنے ہوئے ہيں-واضح رہے کہ جمعے کے روز دمشق ميں ہونے والے دو کار بم دھماکوں ميں کم از کم پينسٹھ افراد جانبحق اور درجنوں زخمي ہوگئے تھے، يہ دھماکے ايسے وقت ميں ہوئے ہيں جب عرب ليگ کا نمائندہ وفد شام کي صورتحال کا جائزہ لينے کے لئے دمشق کے دورے پر ہے.
……..