مشرق وسطی

بحرینی عوام کا شہدا کے ساتھ عہدوپیمان

bahrain-quranملت بحرین کا احتجاج جاری ہے اور بحرینی عوام نے آج شہدا کے ساتھ عہد و پیمان کے نعرے سے بحرین کی تمام اہم سڑکوں کو بند کردیا۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق ملت بحرین نے منامہ کو ملانے والی شاہراہیں، ایرپورٹ سے منامہ آنے والی شاہراہ، پل السعودیہ، اور صنعتی سٹی کے راستے بند کردئے۔ چودہ فروری سےموسوم انقلابی دھڑے نے کہا ہے کہ جب تک ملت بحرین کے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے یہ شاہراہیں بند رہیں گي۔ یاد رہے گذشتہ روز بھی مختلف شہریوں میں مظاہرے ہوئے تھے جن میں ملت بحرین نے اپنے مطالبات دوہراتےہوئے آل خلیفہ کی شاہی حکومت کی تشدد آمیز پالیسیوں کی مذمت کی تھی۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق آل سعود کی حمایت یافتہ آل خلیفہ کی شاہی حکومت نے مظاہرین پر حملے کئے جن میں کئي مظاہرین زخمی ہوگئے۔ ادھر اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کے سربراہ ناوی پیلئي نے بحرین میں مظاہرین میں مظاہرین کے کچلے جانے، مسجدوں اور امام بارگاہوں کی مسماری، غیر منصفانہ مقدموں کی مذمت کی ہے اور بحرین کے حالات پر شدید تشویش کا اظہار کرتےہوئے حکومت منامہ سے کہا ہےکہ سیاسی قیدیوں کو جلد از جلد رہا کردیا جاے اور تشدد سے پرہیز کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button