مشرق وسطی

بحرینی عوام کے قتل عام کے لۓ سعودی پٹھو اور امریکی ہتھیار

shiitenews_saudi_forceانسانی حقوق کی کارکن محترمہ میڈیا بنجامین نے کہا ہے کہ امریکہ بحرین کے عوام کے قتل عام کےلئے سعودی عرب کو ہتھیار دے رہاہے ۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق محترمہ میڈیا بنجامین نے کہا ہےکہ امریکہ نہ صرف بحرین کے عوام کے قتل عام کےلئے سعودی عرب کو ہتھیار دے رہاہے بلکہ امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ ہتھیار فروخت کرنے کا سب سےبڑا معاملہ کیا ہے۔  ادھر بحرین کے ایک سیاسی مبصر جعفر حسابی نے کہا ہےکہ سعودی عرب کی حکومت امریکہ کی سبز جھنڈی اور حمایت سے بحرین کے عوام کا قتل عام کررہی ہے لھذا امریکہ بھی سعودی جرائم میں شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ سعودی عرب اور بحرینی حکومت کی مجرمانہ تشدد آمیز کاروآئيوں کےباوجود بحرینی عوام اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔
بحرین، مساجد کی شہادت کے بعد لاشوں کی بےحرمتی
بحرین کی سکیورٹی فورسز نے اپنے انسانیت سوز جرائم جاری رکھتے ہوئے اب علمائے اسلام کی قبروں کی بےحرمتی شروع کردی ہے۔
المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ پر ایسی تصویریں نشر کی گئي ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بحرین کے فوجی وحشیانہ طریقے سے علماء اسلام کی قبروں کو کھود کر ان کی لاشوں کی بےحرمتی کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ آل خلیفہ کی سکیوریٹی فورسس کا یہ غیرانسانی اور وحشیانہ اقدام مسجدوں اور امام بارگاہوں کی مسماری اور قرآن سوزی کے بعد سامنے آیا ہے۔ بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button