مشرق وسطی

بحرین/ سعودیوں کے ہاتھوں مسجدوں اور قرآن مجید کی بے حرمتی معمول بن گئی ہے

98725_1بحرین میں سعودی عرب کے فوجی مسجدوں کی بے حرمتی تخریب اور قرآن مجید کی توہین کے سنگین جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں سعودی یہودی فوجیوں نے بحرین میں کم سے کم پانچ مسجدوں کو منہدم کرکے قرآن مجید کی بھی بے حرمتی اور توہین کی ہے۔
بحرینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ بحرین میں سعودی فوجی سنگين جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں جن میں مسجدوں کی بے حرمتی ، مسجدوں کی تخریب اور قرآن مجید کی توہین شامل ہے ذرائع کے مطابق اب تک سعودی اور بحرینی فوجیوں نے مشترکہ کارروائی میں پانچ مساجد کو شہید کردیا ہے۔ بحرینی اورسعودی حکومت ملکر بحرین میں نہتے اور مظلوم عوام کو اپنی وحشیانہ درندگی اور بربریت کا نشانہ بنارہے ہیں  ذرائع کے مطابق 2 افراد جیل میں سعودی اور بحرینی فوجیوں کے شکنجے میں شہید ہوگئے ہیں اس طرح سرکاری طور پر شہیدوں کی تعداد دو درجن س  زائد ہوگئی ہے اور چار سو سے زائد افراد جیلوں میں بند ہیں اور سرکردہ سیاسی افراد کی گرفتاری کا سلسلہ  اب بھی جاری ہے گرفتار ہونے والوں میں 20 سے زائد خواتین بھی شامل ہیں۔ بحرینی عوام بحرین میں جمہوریت کا مطالبہ کررہے ہیں جبکہ آل خلیفہ جنھیں برطانیہ نے بحرین میں اپنا عامل بنایا تھا وہ بحرینی عوام کے حقوق کو پامال کرنے پر کمر بستہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق بحرینی عوام اپنے مطالبات پر ڈٹے ہوئے ہیں اور وہ آزادی ، استقلال اور جمہوریت کے لئےہر قسم کا ظلم وستم برداشت کرنے کے لئے آمادہ ہیں اور خون کی شمشیر پر فتح یقینی ہے اورشاہ ایران،  صدام معدوم، حسنی نامبارک، بن علی اور دیگر امریکی غلاموں اور مزدوروں کی طرح آل خلیفہ اور آل سعود کا زوال بھی یقینی اور حتمی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button