مشرق وسطی

بحرین :عوامی استقامت کی کامیابی،غیر ملکی شہریوں کا انخلاء

Bahrain-Shiasبحرین میں جاری عوامی انقلابی بیداری کی تحریک روز بروز زور پکڑ رہی ہے اور استقامت کامیابیوں کی جانب گامزن ہے جس کی ایک واضح دلیل بحرین سے غیر ملکی شہریوں کا انخلاء ہے۔شیعت نیوز کی مانیٹرنگ ڈیسک کی مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق بحرین میں عوامی انقلابی تحریک کی کامیابی اور بحرینی عوامی استقامت کے پیش نظر بحرین سے بڑی تعداد میں پاکستانی شہریوں نے وطن واپسی کا رخ کر لیا ہے،جس کا سبب بحرینی عوام کی انقلابی تحریک میں پاکستانیوںسے شدید بیزاری بھی ہے،واضح رہے کہ بحرین میں مقیم پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد بحرین نیشنل گارڈذ میں بھرتی ہے اور بحرینی انقلابی جد وجہد کو کچلنے میں ظلم و ستم روا رکھنے میں انتہائیاقدام کر رہی ہے۔
یہ بات یاد رہے کہ بحرین میں مقیم پاکستانی شہریوں کی 50000تعداد اس وقت بحرین پولیس میں کام کر رہی ہے اور موصولہ اطلاعات کے مطابق بحرینی عوام کی جد و جہد اس بات کا پیش خیمہ بنی ہے کہ بحرین میں مقیم پاکستانی جو کہ بحرین نیشنل گارڈز میں حکومت کی پیروی کرتے ہوئے بحرینیوں کا قتل عام کر رہے ہیں واپسی پاکستان کا رخ کر رہے ہیں،جس کو ماہرین بحرینی انقلابیوں کی بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بحرین میں گذشتہ ماہ سے جاری انقلابی تحریک میں اب تک گیارہ نہتے اور معصوم بحرینی شہری بحرین پولیس کی دہشت گردانہ کاروائیوں میں شہیدہو چکے ہیں جبکہ ایک ہزار سے زائد پر امن مظاہرین بحرینی پولیس اور فورسز کے تشدد کی وجہ سے اسپتالوں میں شدید ذخمی حالت میں موجود ہیں۔
بحرین میں مقیم پاکستانی شہریوں کو اس وجہ سے بھی شدید تنقید کا سامنا ہے کہ ایک بڑی تعداد میں پاکستانی بحرینی نیشنل گارڈز اور پولیس میں موجودہیں اور بحرینی غاصب ڈکٹیٹر آل خلیفہ کے حکم پر بحرینی انقلابیوں پر ظلم وستم روا رکھے ہوئے ہیں۔اور انقلاب کی عوامی بیداری کی تحریک کو کچلنے میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
بحرین میں مقیم ایک پاکستانی شہری نے ذرائع کو بتایا ہے کہ بحرین میں دوسرے ممالک کے شہریوں کی نسبت پاکستانیوںکو پریشانیوں کا سامنا اس لئے زیادہ ہے کہ یہاں پر پاکستانی شہریوں کی بہت بڑی تعداد پولیس میں موجود ہے اور بحرینی عوام کے خلاف کریک ڈاؤن میں صف اول کاکردار ادا کر رہی ہے،احمد چیمہ کاکہنا تھا کہ کہ پاکستانی شہری جوکہ نحرینی فورسز میں ہیں وہ صرف اور صرف بحرینی خلیفہ کے حکم پر پر امن مظاہرین کو گولیوں کا نشانہ بنا رہے ہیں جس کے سبب بحرینی عوام میں پاکستانیوں سے نفرت کا انگیزہ بھڑک رہاہے۔
ان تمام حالات کی وجہ سے بحرین میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے واپس اپنے وطن پہنچنے کی تگ و دو شروع کر دی ہے جس کے سبب مستقبل میں بحرینی پولیس اور حکومت کو شدید مشکلات کا سامنا ہو گا،تاہم بحرین میں انقلابی تحریک کی بڑی کامیابی کے طور پر قرار دیا جا رہاہے ۔
دوسری جانب پاکستانی جریدے روز نامہ ڈان نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان سے ایک ہزار شہریوںکی بھرتی کی گئی ہے جنہیں بحرین میںنیشنل گارڈز کی بھرتی میں بھیجا جائے گا اور اس کا مقصد بحرین میں انقلابی تحریک میں شامل پر امظاہرین کا قتل عام ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button