مشرق وسطی

بحرین کی شاہی حکومت کے اقدامات اور سعودی پر تنقید

essa_qasimبحرین میں شیعہ علماء کونسل کے سربراہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے کہا ہےکہ سعودی عرب اور امارات ، بحرین میں فوجی مداخلت کا کوئي جواز پیش نہیں کرسکتے۔آیت اللہ عیسی قاسم نے جمعے کےخطبوں میں کہا کہ بحرینی حکومت کے پاس صرف دوراستےہیں یا یہ کہ ملت بحرین کا ٹینکوں اورہیلی کاپٹروں سے قتل عام کردے اور یا پھر ملت کے حقوق کو تسلیم کرلے۔بحرین کے ایک اور رہنما نے منامہ حکومت کے اس دعوے کو مسترد کیا کہ سعودی اور اماراتی فوجی اہم تنصیبات کی حفاظت کے لئے آئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سب جانتےہیں کہ یہ سعودی اور اماراتی فوجی تھے جنہوں نے لولواسکوائر پر مظاہرین کو خاک کو خون میں غلطان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مظاہرین نے ولی عھد کے مذاکرات کی پیش کش کا مثبت جواب دیا لیکن انتــہا پسند دھڑے نے اپنے نظریات مسلط کرکے بگاڑ پیدا کردیا۔
بحرین میں الوفاق دھڑے کے رکن نے کہا ہےکہ شاہی حکومت نے اپوزیشن کے رہنماوں کو گرفتار کرکے بہت بڑی غلطی کی ہے۔الوفاق کے رہنما جاسم حسین نے العالم سے گفتگومیں کہا کہ حکومت منامہ کے اس غلط اقدام سے حالات مزید بحرانی ہوجائيں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا ایک اور غلط اقدام ایمرجنسی کانفاذ اور سعودی فوجیوں کو بلانا اور نہتے عوام پر تشدد ڈھانا تھا۔انہوں نے کہا کہ مظاہرے صرف لولوء ا سکوائر تک محدود نہیں ہیں بلکہ عوام نے جمعے کو تمام مساجد میں احتجاج کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button