مشرق وسطی

ایران پر حملہ،پوری دنیا پر تکلیف دہ اثرات مرتب کرے گا

beshar_asadشام کےصدربشاراسد نےتاکید کےساتھ کہاہےکہ ایران پرممکنہ حملےکےتکلیف دہ نتائج، پوری دنیاکواپنی لپیٹ میں لےلیں گے۔شام کےصدربشاراسد نےترکی کےٹی آرٹی، ٹی وی چینل کوانٹرویودیتےہوئےامریکی اوراسرائیل حکام کوخبردارکیاکہ ایران پرممکنہ فوجی حملےکےتکلیف دہ نتائج صرف مشرق وسطی کےاسٹریٹیجک علاقےکونہيں بلکہ پوری دنیاکواپنی گرفت میں لےلیں گے۔
شام کےصدرنےشام اورصیہونی حکومت کےدرمیان بالواسطہ مذاکرات میں ترکی کی ثالثی کےبارےمیں کہاکہ فلطسطینی انتظامیہ اور صیہونی حکومت کےدرمیان مذاکرات میں تعطل ، صیہونی کالونیوں کی تعمیر جاری رہنے ، بیت المقدس کویہودی رنگ دینے اورغزہ کامحاصرہ جاری رہنےکی صورت میں دمشق اور تل ابیب کےدرمیان مذاکرات کی بات کرنا جلدبازی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button