مشرق وسطی

پاکستانی قوم صہیونی سازشوں کا شکار نہ ہوں

OICاسلامی سربراہی کانفرنس کا کوئٹہ میں القدس ریلی پر ہونے والے دھماکے پر گہرے غم و افسوس کا اظہار
اسلامی سربراہی کانفرنس (او آیٔ سی) کے سیکرٹری جنرل پروفیسر اکمل الدین اوگلو نے پاکستانی قوم کے تمام طبقات سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عقل و دانش کا دامن مضبوطی سے تھام لیں اور کسی قسم کی جذباتیت کا شکار نہ ہوں اور صہیونی سازشوں کا منہ توڑ جواب دیں، انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں اہل تشیع کے ایک جلوس(یوم القدس کی ریلی) پر ہونے والے بم دھماکے کے کی مذمت کرتے ہؤے کی ۔
شیعت نیوز کے مطابق او آیٔ سی کے سیکرٹری جنرل احسان اوگلو نے مرکزی دفتر سے جاری اپنے ایک بیان میں کوئٹہ میں القدس ریلی کے شرکاء پر ہونے والے دھماکے پر گہرے غم کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ سفاک بمبار نے رمضان کے مقدس ماہ اور ملک کے سیلاب میں گھرے ہوئے بے آسرا لوگوں کی مصائب کا بھی کوئی خیال نہیں کیا۔ جلاد صفت دہشت گردوں نے مسلمانوں کو قتل سے روکنے والی بنیادی اسلامی تعلیمات کے ساتھ ساتھ مسلمانوں میں اتحاد و اتفاق کی تمام ترغیبات کو یکسر نظر انداز کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button