مشرق وسطی

شیعہ مسلمانوں کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے۔ یمنی صدر

Yemen-presidentیمنی صدر علی عبداللہ ا لصالح نے ایک فوجی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کے وہ شیعہ مسلمانوں کے ساتھ مزید جنگ نہیں کرنا چاہتے اور خطہ میں امن و استحکام کے خواہشمند ہیں ۔
۔واضح رہے کے ایک ہفتہ میں شیعہ حوثی مجاہدین اور یمنی افواج کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے دوران کم سے کم 70افراد جاں بحق اور کئی ا فراد زخمی ہوچکے ہیں ۔
یمنی صدر علی عبداللہ ا لصالح نے مزید کہا کے ہم شیعہ حوثی مجاہدین سے مزید جنگ نہیں چاہتے ۔واضح رہے کے انہوں نے یہ بات جنگی افہام و تفہیم کے بعد کہی ہے جبکہ دونوں گروہوں شیعہ حوثی مجاہدین اور یمنی افواج کے درمیان جنگ بندی کا عمل یمنی افواج کی جانب سے شیعہ علاقہ پر راکٹ داغنے کے بعد متاثر ہوا تھا جسکے نتیجہ میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران دو ہفتوں کے دوران ابتک 70افراد جان بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ۔
جبکہ یمنی صدر علی عبداللہ الصالح کا کہنا ہے کہ ملک کے امن اور استحکام کو تباہ ہونے سے بچایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button