عراق

داعش نے السعدیۃ کے لوگوں سے جبری بیعت لینا شروع کردی

daish969السومریۃ نیوز کے مطابق دہشت گردتنظیم داعش نے عراق کے صوبہ دیالیہ میں تمام لوگوں سے جبری بیعت لینا شروع کیاہے اورانکارکرنے کی صورت میں انہیں اپنے خودساختہ محکمہ شرعیہ میں بھیج رہی ہے جواپنی مرضی سے سزاء اورجزاء

طے کرے گی،ذرائع کہناہے کہ یعقوبہ سٹی کے شمال میں واقع ایک گاوں السعدیۃ میں پچھلے4 دنوں سے بلااستثناء تمام لوگوں کوبیعت پرمجبورکئے جارہے ہیں،جس کے نتیجے میں داعش کی دہشت کے خوف سے درجنوں لوگوں نے اس کی بیعت کو قبول کیاہےجن کی باقاعدہ ویڈیوبھی بنائی جارہی ہیں، یادرہے داعش نے گذشتہ ماہ نصف جون سے السعدیۃ اوراطراف کے علاقوں میں قبضہ کررکھی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button