امریکی ہوائی حملے میں ابوبکر البغدادی ہلاک

06 ستمبر, 2014 00:00

abu bakar9امریکی اور عراقی ذرائع نے شمالی عراق میں امریکی ہوائی حملے میں داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔ فرانس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی اور امریکی وزرات دفاع پنٹاگون نے شمالی عراق ميں

داعش کے ٹھکانوں پر امریکی ہوائی حملے میں اس تکفیری گروہ کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔اس رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے بھی شمالی عراق میں امریکی ہوائی حملے میں البغدادی کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے تاہم اعلان کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس اس حملے میں مارے جانے والے افراد اور البغدادی کے بارے میں تحقیق کررہا ہے۔ امریکی سائٹ ڈیلی بسٹ نے بھی لکھا ہے کہ شمالی عراق کے علاقے تلعفر ميں داعش کے ٹھکانے پر امریکہ کے جنگي طیاروں کے حملے میں ابوبکر البغدادی سمیت تین سرغنے ہلاک ہوگئےہیں۔

7:44 صبح جولائی 7, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔