عراق

داعش کا عنقریب عراق سے خاتمہ ہوگا، اب ان کی آرزوئیں قبر میں پوری ہونگی، قاسم سلیمانی

qasim sulemaniیران کے سپاہ القدس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے کہا ہے کہ داعش کا عنقریب سرزمین عراق سے خاتمہ ہوگا، اب ان کی آرزوئیں قبر میں ہی پوری ہوں گی۔ العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں جنرل قاسم سلیمانی نے عراق کے

شہر آمرلی کا دورہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے آمرلی میں عراقی فورس کو دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف کامیاب آپریشن کرکے دہشت گردوں سے علاقے کو کلئیر کرانے پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد داعش کا عنقریب سرزمین عراق سے خاتمہ ہوگا، اب ان کی آرزوئیں قبر میں ہی پوری ہوں گی۔ ذرائع نے اس حوالے سے مزید کہا ہے کہ حاج قاسم سلیمانی کے اس دورے نے امریکہ و اسرائیل کو خوف و ہراس میں مبتلا کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button