ملت عراق دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیاب ہوکر رہے گی

04 ستمبر, 2014 00:00

maliki3عراق کے سابق وزیر اعظم نوری مالکی نے زور دیکر کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف مہم، عراق سے شروع ہونی چاہیے۔ سومريہ نیوز کے مطابق نوری مالكی نے بدھ کو اپنے ہفتہ وار خطاب میں کہا کہ اگر دنیا کے ممالک دہشت گردی

کے خلاف عالمی جدوجہد شروع کرنا چاہتے ہیں تو انہیں عراق سے شروع کرنا چاہئے۔ انہوں نے زور دیا کہ عراق کی حمایت میں سلامتی کونسل میں قرارداد کا منظور ہونا اور بہت سے ممالک کی جانب سے عراق کی حمایت اور اسے دہشت گرد گروہ کے وجود سے پاک کرنے کی آمادگی کے پیچھے عراقی قوم کی جدوجہد اور عراقی عوام کا عزم پوشیدہ ہے۔ نوری مالكی نے کہا کہ عراق دہشت گروہ داعش کا قبرستان بنے گا اور صلاح الدین صوبے کے کچھ علاقوں سے دہشت گردوں کے خاتمے کے بعد اس گروہ نے اب موصل سے بھی پسپائی اختیار کرنا شروع کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آمرلي علاقہ عراقی عوام کی شجاعت و استقامت کا منہ بولتا ثبوت ہے اور اس شہر کے باشندوں کی جنتی تعریف کی جائے کم ہے۔ نوری مالكي نے اسپائکر ایئر بیس کے جرائم کے جائزے کے لئے عراقی پارلیمنٹ میں ہوئی بحث کے لئے پارلیمنٹ کی قدردانی کی اور اس واقعہ کی سنجیدگی سے تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عراق کی حکومت اس جرائم کے کچھ عناصر کو تلاش کرنے میں کامیاب ہوئی۔ واضح رہے 15 جون کو دہشت گرد گروہ داعش نے عراق کے صلاح الدین صوبے میں واقع اسپائكر فضائی چھاؤنی پر حملہ کر کے اس چھاؤنی میں 1700 سے زیادہ شیعہ کیڈیٹ کا اجتماعی قتل عام کیا تھا۔

10:52 شام جولائی 5, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔