عراق میں دہشتگردانہ کاروائياں جاری

عراق میں دہشتگردانہ کاروائياں جاری ہیں اور ان کاروائيوں میں بدستور نہتے عوام مارے جارہے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق تکفیری دہشتگردوں نے اتوار کے دن مغربی صوبے الانبار کے شہر الرمادی میں ایک کار بم دھماکہ کیا جس
میں سینتیس افراد مارے گئے ۔ مارے جانے والوں میں پندرہ عام شہری اور بقیہ سکیورٹی اھلکار ہیں۔ یہ بم دھماکہ فوج اور پولیس کے ایک مرکز کے قریب ہوا ہے۔ یہ نو منزلہ عمارت فوج اور پولیس کا ہیڈ کوارٹر تھی۔ اطلاعات کے مطابق بغداد کے جنوب میں ایک چیک پوسٹ پر خود کش حملے میں گیارہ افراد جاں بحق اور پچیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سات پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔








