عراق

عراق کے نئے وزیراعظم کا بیان

iraq flaq1عراق کے نئے وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں حکومت کی سیکیورٹی فورسیز کے علاوہ کسی کو بھی حکومت کی اجازت کے بغیر اسلحہ رکھنے کا حق نہیں ہونا چاہیئے۔العالم کے مطابق عراق کے نئے وزیراعظم حیدر العبادی نے اپنی پہلی پریس کانفرنس میں حکومت کے کنٹرول میں مسلح گروہ تشکیل دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی حمایت کیلئے کسی بھی قسم کے مسلح گروہ کی، سرکاری طور پر ہی، تشکیل کی ضرورت ہے۔انھوں نے عوامی رضاکار فورسیز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عراق سے دہشتگردی کا صفایا کرنے کیلئے عوامی رضا کاروں سمیت سب کے تعاون کی ضرورت ہے۔عراق کے نئے وزیراعظم نے اسی طرح دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں میں بھی اتحاد کی ضرورت پر تاکید کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button