عراق

عراق : مسجد پر خودکش حملے،فائرنگ سے 72 نمازی شہید

iraq masjid blastعراق کے صوبے دیالا میں ایک مسجد پر مخالف فرقے کے حملے میں 72 نمازی شہید اور دسیوں زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دیالا کے گاﺅں امام ویس میں مسجد مصعب بن عمیر پر نماز جمعہ کے وقت حملہ کیا ،پہلے ایک بمبار نے مسجد کے بیرونی دروازے پر خود کو دھماکے سے اڑا دیا اور اس کے بعد مسلح حملہ آوروں نے مسجد کے اندر گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ دو میڈیکل افسروں نے حملے میں 72 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی تاہم انہوں نے زخمیوں کی حتمی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ عینی شاہدین کا کہنا تھاکہ جنگجوﺅں کے حملے میں مرنےوالوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے لیکن اس اطلاع کی فوری طور پر تصدیق ممکن نہیں ہوسکی۔ عراقی حکام کا کہنا تھا کہ داعش سے تعلق رکھنے والے جنگجوو¿ں نے اس علاقے میں آباد دو مقامی قبائل آل ویس اور الجبور کو اپنے ساتھ ملنے پر آمادہ کرنےکی کوشش کی ہے مگر ان دونوں قبیلوں نے اب تک داعش کے ساتھ شامل ہونے سے انکار کیا ہے۔ واضح رہے کہ دولت اسلامی کے جنگجوﺅں نے حال ہی میں دیالا کے دو قصبوں جلولہ اور السعدیہ پر قبضہ کر لیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button