عراق

عراق میں دینی اقلّیتوں کے تحفظ کی ضرورت ہے

ketholikعراق کے لئے دنیائے کیتھولک کے رہنما کے خصوصی ایلچی نے اس ملک میں دہشتگرد گروہ داعش کے حملوں کے مقابلے میں دینی اقلیتوں کے دفاع کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ ایسوشیئیٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق عراق کے لئے دنیائے کیتھولک کے رہنما پوپ فرانسس کے خصوصی ایلچی فرنانڈو فیلونی نے دہشتگرد گروہ داعش کی جانب سے دینی اقلیتوں کو نشانہ بنانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان دینی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے گھرانوں کی اپنے گھروں کی طرف واپسی کے لئے عالمی حمایت، ضروری ہے۔ فیلونی نے مزید کہا کہ عراق کے کردستان کے علاقے اور بغداد کی مرکزی حکومت کو دہشتگرد گروہ داعش کے اخراج کے لئے، اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کے تعاون کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ پوپ کے خصوصی ایلچی عراق کے عیسائیوں اورایزدیوں کی صورت حال کا جائزہ لینے کیلئے جمعرات کو عراق پہنچےہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button