عراق

عراق میں نئی حکومت کی فوری تشکیل کا مطالبہ

amaralhakimعراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ نے ملک میں نئی حکومت کی فوری تشکیل کا مطالبہ کیا ہے۔ العراقیہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق سید عمّار حکیم نے عراق کے نئے اسپیکر سلیم الجبوری کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ عراقی عوام قومی مفادات کے تحت قوانین کی منظوری کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عراق کی نئي حکومت کو واضح نظریات کا حامل اور طاقتور اور متحد ہونا چاہیے۔ عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ نے اسی طرح عراق میں انتظامی امور کی نگرانی اور قوانین کی منظوری میں پارلیمنٹ کے کردار پر تاکید کی۔ دوسری جانب عراق میں صدر گروپ کے سربراہ مقتدا صدر نے عراق میں جاری سیکیورٹی بحران کے حل کے لئے آٹھ شقوں پر مبنی منصوبہ پیش کیا ہے۔ انہوں نےنئي حکومت کی فوری تشکیل کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے ملک میں اتحاد و یکجہتی کی برقراری کو نہایت ہی اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button