عراق

عراق میں بڑے پیمانے پر کارروائی

iraq arestعراق کے پانچ صوبوں میں دہشتگردوں کے خلاف کاروائی میں ایک سو بیس سے زیادہ داعش دہشتگرد ہلاک ہوئے ہيں۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل قاسم عطا نے آج بتایا کہ صلاح الدین، الانبار، نینوا، دیالہ اوربابل میں دہشتگردوں کےخلاف فوج کی کاروائی میں ایک سواکیس دہشتگرد ہلاک کئے گئے۔ درایں اثنا اطلاعات ہيں کہ صوبہ الانبار میں داعش کے دو کمانڈر جن کا تعلق سعودی عرب سے تھا، ہلاک ہوگئے ہيں۔ المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ الانبار میں فوج کی فضائیہ کی کاروائی میں سعودی شہری خالد ابراہیم السعودی اور امیرالرواث سمیت دس دہشتگرد مارےگئے ہيں۔ جبکہ سامرہ میں فوج کی کاروائی میں داعش کا ایک سرغنہ کامل الاسودی ہلاک کردیاگیاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button