عراق

عراقی فوج کا عراق اور سعودی سرحد سے اپنی فوج ہٹانے سے انکار

IRAQ BORDERعراقی فوج نے عراق ارو سعودی عربیہ سے ملحق عراقی اور سعودی سرحد پر سے اپنی فوج کو پیچھے ہٹانے یا اس کی پوزیشن تبدیل کرنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی ہے۔رپورٹ کے مطابق عراقی وزارت داخلہ کے اعلیٰ عہدیدار بریگیڈءئیر جنرل سعد ما ن نے ذرائع کو بتایا ہے کہ سعودی عر ب اور عراق کی ملحق سرحد پر عراقی افواج روز مرہ کے فرائض کی ادائیگی میں مصروف عمل ہیں اور ایسی خبروں میں صداقت نہیں ہے کہ جس میں عراقی فوج کو سعودی عرب سے ملحق سرحد سے ہٹانے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ سعودی ایماء پر کام کرتے ہوئے العربیہ ٹی وی چینل نے خبر نشر کی تھی کہ عراقی افواج سعودی سرحد سے ہٹا لی گئی ہے تاہم سعودی عرب نے تیس ہزار سعودی فوجیوں کو سرحد کی ذمہ داری سنبھالنے پر معمور کیا ہے۔
دوسری جانب گذشتہ ہفتے کی رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانروا عبد اللہ نے عراق کی صورتحال کے بعد احکامات جاری کئے تھے کہ سعودی عر ب کی سیکورٹی کیلئے تمام تر اقدامات کو بروئے کار لایا جائے تا کہ عراق سے نکل کر بھاگنے والے یہ تکفیری دہشت گرد کسی صورت بھی سعودی عرب میں داخل نہ ہو سکیں۔
یہ بات بھی یاد رہے کہ گذشتہ دنو ں سعودی عرب نے پانچ سو ملین ڈالر اقوام متحدہ کو فراہم کئے تھے تا کہ عراق میں استعمال کئے جائیں ، گذشتہ بدھ کو شاہ عبد اللہ نے ایک اعلیٰ سطحی اجلا س میں تکفیری دہشت گردوں کے بڑھتے ہوئے خطرے اور خطرات کو مد نظر رکھتے ہوئے سعودی اداروں کو سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایات بھی جاری کی تھیں جبکہ سعودیہ کی جانب سے عراق کے لئے پانچ سو ملین ڈالر کی امداد پر امریکی صدر باراک اوباما نے بھی ان کا شکریہ ادا کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے عراق کے شمالی علاقوں تکریت، موصل اور دیگر مقامات پر جاری دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں ایک ملین عراقی عوام اپنے گھروں سے محروم ہو گئے ہیں جبکہ اب تک 2461افراد داعش کی دہشت گردانہ کاروائیوں میں بے گناہ جان بحق ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button