عراق

عراق میں سعودی عرب کی مصنوعات کا بائیکاٹ

saudia prodactsعراق کے بعض صوبوں میں سعودی عرب کی مصنوعات کا بائیکاٹ کردیا گيا ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے تکفیری دہشتگردوں کی حمایت کی وجہ سے سعودی مصنوعات کا بائيکاٹ کیا گيا ہے۔ صوبہ بصرہ، ذی قار، بابل، واسط اور دیوانیہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق عوام نے سعودی عرب کی مصنوعات پر پابندی لگادی ہے کیونکہ سعودی عرب تکفیری دہشتگردوں کو بڑے پیمانے پر مفت مصنوعات بھیج رہا ہے جس کو فروخت کرکے وہ ہتھیار خریدتے ہیں اور ملت عراق کا خون بہاتے ہیں۔ دریں اثنا عراقی پارلیمنٹ میں بصرہ کے نمائندے محمد صہیود نے کہا ہے کہ عراق کے دیگر صوبوں میں بھی سعودی عرب کی مصنوعات کا بائیکاٹ ہونا چاہیے۔ انہوں نے سعودی عرب کی جانب سے تکفیری دہشتگردوں کی حمایت کی مذمت کی۔ واضح رہے عراقی حکام کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں جاری تکفیری دہشتگردی کو سعودی عرب اور قطر کی حمایت حاصل ہے۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ آل سعود شام، لبنان ، یمن، پاکستان اور افغانستان میں تکفیری دہشتگردی کی مالی اور فوجی حمایت کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button