عراق

عراق: داعش دہشتگردوں کی لاشیں فرات سے بر آمد

iraq army1عراقی کی سیکیورٹی فورسز نے حکومت شام و عراق کے نام سے موسوم دھشتگرد گروہ "داعش” سے وابستہ  19 دھشتگردوں کی لاشیں دریائے فرات سے نکال لی ہیں۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق ، صوبہ بابل کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ دھشتگرد گروہ "داعش” اپنے عناصر کو ہلاکت کے بعد دفن نہیں کرتے بلکہ اپنے دوسرے عناصر کے حوصلوں کو باقی رکھنے کے لئے ان کو دریائے فرات میں ڈال دیتے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق دھشتگرد گروہ "داعش” کا اس کام کا مقصد یہ ہے کہ وہ ہلاک ہونے والے دھشتگرد کی صحیح تعداد کو خفیہ رکھے۔ دوسری جانب عراق سے موصولہ رپورٹ کے مطابق بغداد کے جنوب میں الیوسفیہ کے علاقے میں دھشتگردوں کے خفیہ ٹھکانے میں ہونے والے دہماکے میں ساتھ دھشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ادھر عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں الطارمیہ میں عراق کی فوج کے ایک مرکز پر دھشتگردانہ حملے میں ایک عراقی فوجی ہلاک ہوگیا ہے ، اس کے ساتھ بغداد کے جنوب میں السیدیہ علاقے میں ہونے والے کار بم دہماکے میں تین افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button