عراق

شام کا بحران، سعودی شاہی ٹولے کو لے ڈوبے گا

maliki3عراق کے وزیر اعظم نوری المالکی نے کہا ہے کہ شام کا بحران سعودی عرب کی شاہی حکومت کو لے ڈوبے گا۔ عراق کے وزیر اعظم نے جرمنی کے ہفتہ وار جریدے اشپیگل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شام میں جنگ اس لئے ختم نہیں ہو رہی ہے کہ سعودی عرب کی حکومت بشار اسد کے مسلح مخالفین کی کھل کر حمایت کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بحران شام کے جاری رہنے کا نتیجہ، آل سعود حکومت کے خاتمے کی شکل میں برآمد ہوگا۔ عراقی وزیر اعظم نے امریکا اور آل سعود خاندان کو بحران شام کے جاری رہنے کا اصل ذمہ دار قرار دیا اور تاکید کی کہ ان ملکوں کی سازش شام میں ناکام ہو گئی ہیں اور واشنگٹن و ریاض کو دہشتگردوں کی حمایت کی اپنی پالیسی کو ختم کردینا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر امریکا اور سعودی عرب دہشتگردوں کی حمایت چھوڑ دیں تو شامی مذاکرات کی میز پر آکر اپنے مسائل خود حل کر لیں گے اور اگر یہ صورتحال اسی طرح جاری رہی تو بحران شام پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔ انہوں نے اپنے ملک میں دھماکوں اور خونی چھڑپوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان جھڑپوں کا تعلق سیاسی مسائل سے ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button