عراق

صدر گروپ کو ملکی سیاست سے باہر نہیں ہونا چاہیے: خطیب جمعہ نجف اشرف

iraq sadrudin: عراق کے مقدس شہر نجف اشرف کے خطیب نماز جمعہ نے اس ملک کے صدر گروپ کے سربراہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک کے سیاسی عمل سے باہر نہ نکلیں۔
نجف اشرف سے ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق عراق کے مقدس شہر نجف اشرف کے خطیب نماز جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید "صدرالدین قبانجی” نے کہا کہ صدر گروپ عراق کے نیشنل الائنس کا بنیادی رکن اور عراق کے جنوبی علاقوں کے عوام کی ایک پناہ گاہ شمار ہوتاہے اور عراق کے سیاسی میدان میں اس کی موجودگی ضروری ہے۔ نجف اشرف کے خطیب نماز جمعہ سید "صدرالدین قبانجی” نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ صدر گروپ کے ارکان میں فداکاری اور جانثاری کا جذبہ پایا جاتا ہے کہا کہ سیاسی میدان سے پیچھے ہٹنا ، کسی مشکل کو حل نہیں کرسکتا ، بلکہ صدر گروپ حتمی طور پر ملک کے سیاسی میدان میں اپنی سرگرم موجودگی کے ساتھ عراق کی مشکلات کے حل میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔ یادرہے کہ عراق کے صدر گروپ کے رہنما "مقتدا صدر” نے گذشتہ ہفتے سیاست سے کنارہ کش ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button