عراق

عراقی وزير اعظم: دہشتگردوں کے خلاف عالمی برادری سے حمایت کی اپیل

maliki3بغداد ميں صحافيوں سے بات چيت کرتے ہوئے وزير اعظم نوري المالکي کا کہنا تھا کہ عراقي فوج اور سيکورٹي ادارے دہشتگردوں کے خلاف کاروائياں جاري رکھيں گے۔ انہوں نے عالمي برداري سے اپيل کي کہ وہ دہشتگردي کے خلاف جنگ ميں عراقي حکومت کي حمايت کرے۔ دوسري جانب عراقي وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مغربي صوبےالانبار ميں جاري فوجي آپريشن کے دوران القاعدہ سے وابستہ دہشتگرد گروہ داعش کے پينتاليس مسلح افراد ہلاک ہوگئے ہيں۔
صوبہ الانبار کے گورنر احمد الذياني کا کہنا ہے کہ صوبے ميں دہشتگردوں کے خلاف جنگ بدستور جاري ہے اور مرکزي شہر رمادي کے نوے فيصد علاقے کو دہشتگردوں سے مکمل طور سے پاک کرديا گيا ہے۔ رمادي شہر ميں القا‏عدہ کے ذيلي گروہ دولت اسلاميہ في العراق و الشام، داعش کا کنٹرول ختم ہوگيا ہے اور فوج اور ديگر سيکورٹي ادارے فلوجہ کي جانب پيشقدمي کر رہے ہيں۔ انہوں نے کہا کہ فوج نے فلوجہ ميں دہشتگردوں کي سپلائي لائن کاٹ دي ہے جس کي وجہ سے دہشتگردوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ عراق کےسني قبائل کي تنظيم بيداري کونسل کے سربراہ احمد ابوريشہ نے قبائلي لشکر سے کہا ہے کہ وہ فلوجہ کا محاصرہ جاري رکھيں اور فوج کے ساتھ مل کر دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کريں۔
ايک اور اطلاع يہ ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے نواحي علاقوں اور ديگر شہروں ميں ہونے والے دہشتگردانہ حملوں ميں مرنے والوں کي تعداد سڑسٹھ ہوگئي ہے اور ايک سو اکيس افراد زخمي بتائے جاتے ہيں جن ميں سے متعدد کي حالت تشويشناک ہے۔ عراقي حکام کا کہنا ہے کہ سعودي عرب اور قطر سميت خليج فارس کے بعض عرب ممالک ان کے ملک ميں سرگرم دہشتگرد گروہوں کي مالي اور اسحلہ جاتي حمايت کر رہے ہيں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button