عراق

بغداد: ناصبیوں کی دہشت گردی، کار بم دھماکوں میں 23افراد شہید

iraq blast123عراقی دارلحکومت میں القاعدہ کے ناصؓی تکفیری دہشت گردوں کی دہشت گردانہ کاروائی میں ہونے والے کار بم دھماکوں کے نتیجے میں 23افراد شہید ہو گئے ہیں۔ شیعت نیوز کی مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بغداد کے شیعہ آبادی والے علاقوں میں ہونے والے تسلسل کے ساتھ کار بم دھماکوں میں 23افراد شہید ہو گئے ہیں۔
عراقی سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب میں عراقی دارالحکومت میں چار کار بم دھماکے ہوئے جو کہ شیعہ آبادی والے علاقوں سمیت ایک شیعہ مسجد کے قریب ہوئے جس کے نتیجے میں 23شیعہ مسلمان شہید ہوئے۔
عراقی پولیس نے چاروں دھماکوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پہلا دھماکہ بغداد کے ہمسایہ ایک علاقے میں ہوا جس کے نتیجے میں 10شیعہ مسلمان شہید جبکہ 23زخمی ہوئے، اسی طرح ایک اور علاقے کرادا میں ہونے والے کار بم دھماکے کے نتیجے میں آٹھ شیعہ شہید جبکہ25زخمی ہوئے، عام نامی علاقے میں ایک شیعہ شہید جبکہ سات زخمی ہوئے، بغدادا کے علاقے غزالیہ میں ہونے والے ایک اور کار بم دھماکے میں چار افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔
بغداد میں شیعہ آبادیوں پر ایسے وقت میں طالبان اور القاعدہ دہشت گردوں کے حملے سامنے آئے ہیں جب عراقی فوج القاعدہ کے تکفیری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں مصروف عمل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button