عراق

کربلائے معلی میں امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر دو کروڑ سے زائد عاشقوں کی آمد پر آیت الله حکیم نے قدر دانی کی

imam hussain karbalaآیت اللہ سید محمد سعید حکیم نے ایک بیان میں کئی ملین عاشقان حسینی کے کربلا کی طرف پائے پیادہ سفر کرنے اور اربعین حسینی میں شرکت کے سلسلے میں عزاداران و زائرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عظیم اجتماع کو ایمان اور اقدار سے تمسک کی عظیم ترین تقریب قرار دیا۔ انہوں نے اس بیان میں کہا ہے کہ عراق کی سرزمین حالیہ ایام میں مؤمنین کے توسط سے پرشکوہ جشن ایمانی کی شاہد تھی اور مؤمنین نے پائے پیادہ رنج سفر برداشت کرتے ہوئے عشق اور ولایت پذیری اور اقدار سے تمسک کا زبردست مظاہرہ کیا چنانچہ میں ان کی اس وفاداری کا

شکریہ ادا کرتا ہوں اور اللہ تعالی سے ان کے اعمال کی قبولیت کی التجا کرتا ہوں۔ نجف اشرف میں شیعه مرجع تقلید آیت اللہ سید محمد سعید حکیم نے کربلا میں بم دھماکوں نے شدید الفاظ میں مذمت کی جن کے نتیجے میں کئی عاشقان نواسۂ رسول (ص) شہید اور زخمی ہوئے۔

انھوں نے کہا: یہ جرائم ان ناامنیوں کا تسلسل ہیں جو گذشتہ کئی مہینوں سے جاری ہیں اور ان کا سبب سیکورٹی اداروں میں بعثی عناصر کا اثر و رسوخ ہے اور ان حوادث اور واقعات کی بنا پر اس بات کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ واضح ہوجاتی ہے کہ ان اداروں کو ان عناصر سے پاک کیا جائے اور عراقی شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔آیت الله حکیم نے قانون کو اپنے پیر کے نیچے روندنے والے اور سیاسی ھربہ کو استعمال کرنے والوں کو دھمکی دیتے ہوئے عراق کے عوام کو بیرونی اور اندرونی سازشوں سے ہوشیار اور آمادہ رہنے کی دعوت دی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button