عراق

عراق، محرم کی آمد پرسخت حفاظتی انتظامات

iraq muhramعراق کے مختلف علاقوں میں محرم کی آمد پرسخت حفاظتی انتظامات کئے جارہے ہیں۔ بصرہ پولیس کے ایک ذریعے نے کہا ہے کہ پولیس نے محرم کے دوران عزاداروں کی سکیوریٹی یقینی بنانے کےلئے حفاظتی انتظامات کئے ہیں۔ اس ذریعے نے کہا ہے کہ پولیس نے بصرہ سے بغداد جانے والے بعض راستوں کو بند کردیا ہے۔ ادھر عراق کے مرکزی صوبے بابل میں بھی فوج اور پولیس نے خاص حفاظتی انتطامات کئے ہیں۔ صوبہ بابل کی سکوریٹی کمیٹی نے اس صوبے کے شمالی علاقے میں امن قائم رکھنے کا خصوصی پروگرام بنایا ہے۔ اس کمیٹی نے محرم کے دوران القاعدہ تکفیری دہشتگرد تنظیم کی سازشوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ بابل انبار راستے بند کردئے گئے ہیں اور سکیورٹی فورسز کے گشتی دستوں کی تعداد بڑھادی گئي ہے۔ قابل ذکر ہے کہ عراق کے مقدس شہروں بالخصوص کربلائے معلی میں عاشورا اور اربعین کو کروڑوں عزاداروں کا مجمع ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں عراق میں تکفیری دہشتگردوں کی کاروائيوں میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں جاری دہشتگردی میں امریکہ،سعودی عرب، قطر اور ترکی ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button