عراق

محرم کے ایام میں عراق میں دہشتگردی کا بازار گرم کرنے کی سازش

iraq51عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہ محرم الحرام کے آغاز کے موقع پر سعودی عرب، قطر اور شام سے خود کش حملہ آور اور دہشتگرد عناصر، عراق میں داخل ہوئے ہیں۔ شام کے ٹیلیویژن کی رپورٹ کے مطابق عراقی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ ان دہشتگرد عناصر کا مقصد، عراق میں عزادارئی سید الشّہداء کے دوران مغموم عزاداروں کو دہشتگردانہ حملوں کا نشانہ بنانا ہے اور اپنے ان مذموم عزائم کے تحت وہ عراق کے صوبے بابل میں داخل ہوچکے ہیں۔دوسری جانب مسلح دہشتگرد عناصر کے ٹھکانوں کا پتہ لگا کر انھیں تباہ اور دہشتگردوں کو گرفتار یا ہلاک کرنے کیلئے عراقی سیکیورٹی فورسیز کی کاروائیوں کا عمل بدستور جاری ہے اور ان سیکیورٹی فورسیز نے موصل اور صلاح الدین میں کئی دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ ادھر عراقی سرحدی فورسیز نے ان ستّائیس دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جو شامی فوج کے حملوں سے بچنے کیلئے عراق کی سرحدوں میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button